آٹے اور روٹي كي 9ويں بين الاقوامي نمائش ميں 95 ايراني كمپنيوں سميت جرمني، اسپين، بيلجيم، تركي، سوئيزرلينڈ، سويڈن، ڈنمارك، جنوبي كوريا، نيدرلينڈز، لبنان اور يونان سے 27 كمپنياں شركت كر رہي ہيں.
رنگ اور صنعتي كوٹنگز كي 15ويں بين الاقوامي نمائش ميں 256 ايراني كمپنيوں سميت 24 ممالك سے 99 كمپنياں شركت كر رہي ہيں.
تاروں وائيرز اور كيبلز كي تيسري بين الاقوامي نمائش ميں 66 ملكي كمپنيوں سميت چار ممالك بيلجيم، تركي، چين اور بھارت سے 12 كمپنياں شركت كر رہي ہيں.
پائپوں اور جوائنٹ كي صنعت كي 5ويں بين الاقوامي نمائش ميں 80 ايراني كمپنيوں سميت سات غير ملكي كمپنياں شركت كر رہي ہيں.
تہران ميں 6دسمبر سے شروع ہونے والي يہ نمائشيں 9 دسمبر تك جاري رہيں گي.
271
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2015 - 09:49
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران میں آٹے اور روٹی کی صنعت، رنگ اور صنعتی کوٹنگ، پائپنگ اور جوائنٹ کی صنعت اور وائیر کیبل اور تاروں کی صنعت کی بین الاقوامی نمائشوں کا آغاز ہو گیا ہے.