اجراء کی تاریخ: 20 اپریل 2025 - 12:01

ایران کے قدرتی نظارے حواصل اور بگلوں سمیت مختلف نوعیت کے جانوروں اور پرندوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ ایران میں موجود متعدد تالاب ہیں جہاں پر موجود مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے شکار کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حواصل ان تالابوں کا رخ کرتے ہیں۔ ارومیہ جھیل، بحیرہ خزر کے ساحلوں پر واقع انزلی تالاب سے لیکر ہور العظیم اور خلیج فارس کے ساحلوں تک یہ پرندے آج کل ایران کے مہمان ہیں۔