تہران(IRNA) حماس تحریک کے بیرونی امور کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس تحریک کو غزہ پٹی میں اب بھی برتری حاصل ہے، کہا ہے کہ حماس غزہ پٹی کے انتظام کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت کی تجویز کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرونی امور کے سربراہ خالد مشعل نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: غزہ پٹی میں حماس کو برتری حاصل ہے۔ یہ تحریک مسلسل جاری ہے اور اس نے اسرائیلی فوج کو تھکن دینے والی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس غزہ پٹی سے دستبردار نہیں ہوگی اور ہمیں اسرائیل کے ساتھ جنگ ​کی جلدی نہیں کہ غیر منصفانہ شرایط کو قبول کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حماس کے بغیر غزہ کا انتظام کرنے کی امریکی اور اسرائیلی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں۔

خالد مشعل نے مزید کہاکہ یہ قیاس کہ حماس غزہ میں نہیں ہوگی یا حالات پر اثر انداز نہیں ہوگی غلط ہے کیونکہ حماس پر تنقید کر نے والے اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی وہ قیمت ہے جو فلسطینیوں کو آزادی کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ 7 اکتوبر سے پہلے غزہ تدریجی موت کا شکار تھا۔ ہم ایک بڑی جیل میں تھے اور ہم اس صورتحال سے نکلنا چاہتے تھے۔