بلغراد - ارنا - سربیا میں تعینات ایرانی سفیر نے تہران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات سب کے لئے واضح ہوچکی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری قوت کا اصل مقصد صرف مضبوط ملکی دفاع ہے.

يہ بات 'مجيد فہيم پور' نے گزشتہ روز 'يورپي اور ايشيا' نامي اخبار سے خصوصي انٹرويو كرتے ہوئے كہي.



ايراني سفير نے اس بات پر زور ديا كہ ہماري پاليسي ميں كبھي بھي جارحانہ نہيں رہي.



انہوں نے كہا كہ ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان ہونے والے جوہري مذاكرات ميں پيشرفت ہورہي ہے اور يہ عمل جلد ايك حتمي معاہدے تك پہنچ جائے گا.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايراني اور مغربي حكام حتمي جوہري معاہدے كے لئے پر اميد ہيں جس سے عالمي امور سميت علاقائي سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.



ايراني سفير كا كہنا تھا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي حكومت سمجھتي ہے كہ جوہري اور مہلك ہتھيار بنانا اور ان كو استعمال كرنے سے صرف دنيا ميں بحران اور تشدد كي فضا پيدا ہوگي.



ايران اور روس كے درميان روابط كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ہمسايہ ممالك كے ساتھ تعلقات بڑھانا اسلامي جمہوريہ ايران كي خارجي پاليسي كي پہلي ترجيح ہے اور اس حوالے سے ايران اور روس كے درميان عرصہ دراز سے اچھے تعلقات موجود ہيں.



فہيم پور نے مزيد كہا كہ يورپ اور ايشيا كے درميان تعاون سے خطے ميں بڑے مسائل بشمول اقتصادي مشكلات كا خاتمہ كيا جاسكتا ہے بالخصوص اس صورتحال سے دنيا ميں امن اور استحكام آئے گا.



فرانس ميں چارلي ہيبڈو كے دفتر پر حملے اور امريكي اور يورپي نوجوانوں كے نام رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كے خط كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران دہشتگردي كي ہر شكل كو مذمت كرتا ہے مگر آزادي اظہار سے غلط فائدہ نہيں اٹھانا چاہئے.



ايران اور سربيا كے درميان قريبي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے مجيد فہيم پور نے مزيد كہا كہ سربيا ہمارا دوست ملك ہے اور ہم دوطرفہ تعاون بڑھانے كے لئے اپني تمام كوششيں كريں گے.



انہوں نے كہا كہ مستقبل ميں تہران ميں ہونے والے ايران اور سربيا كے مشتركہ اقتصادي كميشن كے اجلاس سے دوطرفہ تعلقات ميں توسيع كے لئے مدد ملے گي.



274