دارالسلام - ارنا - تنزانیہ کے صدر نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تنزانیہ میں ایرانی نجی کمپنیوں کی تعلیمی اور اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں.

يہ بات صدر 'مورشو جاكايا كيكوتہ' نے گزشتہ روز تنزانيہ كا دورہ كرنے والے اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' سے ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے بتائي.



ايران اور تنزانيہ كے درميان تاريخي تہذيب اور ثقافتي ديرينہ تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالك كے درميان تعلقات ميں مزيد بہتري اور فروغ پر زور ديا.



خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ علاقائي اور عالمي مسائل كے لئے ايران كے كردار كو نظرانداز نہيں كرسكتے.



تنزانيہ كے صدر نے اس بات پر زور ديا كہ ايران اور تنزانيہ كے درميان مشتركہ اقتصادي كميشن ميں اچھے نتائج حاصل ہوئے اور ہم ايران كي نجي كمپنيوں كي تنزانيہ كي ماركيٹ ميں آمد پر اميد ركھتے ہيں.



ايراني وزير خارجہ نے اس موقع پر تنزانيہ كے ساتھ اچھے اور قريب تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور ديا.



محمد جواد ظريف نے دہشتگردي اور انتہا پسندي كو دنيا كے ممالك كے لئے ايك مشتركہ چيلنج قرار ديتے ہوئے مزيد كہا يہ بات اہم ہے كہ آپس ميں اتفاق رائے ركھنے والے ممالك ان چيلنجوں سے نمٹنے كے لئے باہمي تعاون كو فروغ ديں.



گزشتہ اتوار سے ايراني وزير خارجہ اپنے افريقي ہم منصبوں كي دعوت پر چار افريقي ملك 'كينيا، يوگنڈا، برونڈي اور تنزانيہ' كے اہم دورے كئے.



274