گلستان
-
تصویرگلستان کے جنگلوں میں موسم خزاں
20 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے ہیرکانی جنگلوں کا 25 فیصد ایران کے صوبہ گلستان میں ہےجس کا شمار دنیا کے قدیمی اور نادر ترین جنگلوں میں ہوتا ہے۔ موسم خزاں میں ہیرکانی جنگلوں کی دلکشی بڑھ جاتی ہے اور اس کے درختوں کے ہر پتے میں طلسماتی کشش آجاتی ہے جو آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے۔
-
تصویرآشورادہ، ایک سیاحتی علاقہ
جزیرہ آشورادہ ایک سیاحتی علاقہ ہے جس پر صدر مملکت نے گلستان صوبے کے اپنے پہلے دورے میں زور دیا تھا اور وہاں کئي منصوبوں کو منظوری دی گئي تھی۔ صدر مملکت کے دوسرے دورے میں منصوبوں پر عمل در آمد شروع ہو جائے گا۔
-
تصویرایرانی علاقے گنبد کاووس میں موسم خزاں کے گھوڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد
ایران کے شمالی صوبے گلستان کے علاقے گنبد میں موسم خزاں کے گھوڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔