اسلام آباد (رنا) ایران اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور ثقافتی ڈائلاگ فورم کی دوسری کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلی تعلیمی عہدیداروں کے وفد نے شرکت کی اور مقررین نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان سائنسی تعاون، اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے پر زور دیا۔