تہران (ارنا) امریکی وزارت خارجہ پاک تہران اقتصادی تعاون کے حجم کو بڑھانے کےفیصلے پر تشویش کا شکار ہے اور ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنی غیر موثر پابندیوں کی بیساکھی کا سہارا لے رہا ہے۔
نیویارک (ارنا) تہران اور واشنگٹن کے درمیان دوہری شہریت والے 5 قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاہدہ امریکیوں کی رہائی اور وطن واپسی کی جانب ایک مثبت قدم ہے لیکن ان مذاکرات کا کسی اور معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔