قرآنی مقابلے
-
سیاستغزہ میں کل شرافت کل شرپسندی کے سامنے کھڑی ہے: صدر سید ابراہیم رئیسی
تہران/ ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے قرآن کریم کے چالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج تمام اسلامی ممالک قرآن کے راستے پر گامزن ہوتے تو صیہونی حکومت کو غزہ میں اس طرح مظالم ڈھانے کی جرات نہ ہوتی۔
-
دنیا کے 5 براعظموں کے قارئین کی 40 ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے میں شرکت
معاشرہقرآن کے ساتھ انس عالم اسلام کے اتحاد کا سبب بن سکتا ہے، شامی قاری قرآن یاسر الاحمد
تہران (ارنا) شام کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری یاسر الاحمد نے کہا کہ ہم سب کو قرآن کریم کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں لاگو کرنا چاہئے کیونکہ زندگی کے تمام شعبوں میں اس آسمانی کتاب سے تعلق ترقی، روشن خیالی اور عالم اسلام کے اتحاد کا سبب بن سکتا ہے۔
-
تصویرتہران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلے جاری
اس وقت ایران کا دارالحکومت تہران 44 ممالک سے 99 قاریوں اور حافظوں کا میزبان ہے جو کہ تہران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ یہ مقابلہ لگاتار 40ویں برس تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔ البتہ ذیلی پروگرامز دیگر شہروں میں بھی برقرار ہیں۔
-
تصویرایران میں قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کا 40واں دور، افتتاحی تقریب
تہران/ ارنا- جمعرات 15 فروری سن 2024 کی شام کو تہران میں قرآن کریم کے حفظ اور قرائت کے مقابلوں کا آغاز ہوگيا۔ اس دور میں 44 ممالک کے 99 قاری اور حافظ تہران کے مقابلوں کے آخری مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس بار کے مقابلوں کا سلوگن ہے "ایک کتاب، ایک امت، قرآن استقامت کی کتاب"۔ اس دور میں فلسطین اور غزہ کے کئی نمائندوں نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔