تہران (ارنا) وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی کے فارن میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آسٹریا، اسپین، افغانستان، جرمنی، امریکہ، اٹلی، ترکیہ، چین، ڈنمارک، روس، جاپان، عراق، فرانس، فلسطین، قطر، کویت، ہندوستان، شام، عمان، مصر، لبنان اور متحدہ عرب امارات سے 160 بین الاقوامی میڈیا گروپس کے 230 رپورٹرز نے شہدائے خدمت کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ کے حوالے سے خبریں اور رپورٹس تیار کیں۔