تہران (ارنا) تحریک حماس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی موجودگی اور حمایت ایک حقیقی ریفرنڈم ہے، اس بات پر زور دیا کہ صہیونی قیدیوں کی حوالگی کے اسٹیج پر شہید الضیف اور ان کے بھائیوں کی تصویر وعدہ وفا کا پیغام ہے کہ القسام کے جوان ثابت قدم ہیں اور اس راستے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔