شادی کی تقریب
-
تصویرامام حسین (ع) کیڈٹ یونیورسٹی میں نوجوان افسروں کی اجتماعی شادی
اعیاد ماہ شعبان اور عشرہ فجر کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کیڈٹ یونیورسٹی میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ منگل کی صبح ہونے والی اس تقریب کے دوران یونیورسٹی کے سربراہ نے ان جوڑوں کو ازدواجی زندگی کی ابتدا پر تحائف بھی پیش کی کیے۔
-
تصویرتہران، 110 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی
جناب فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے تہران کے میلاڈ ٹاور کے کنوینشن سینٹر میں 110 معذور جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔ اس دلچسپ اور شاندار پروگرام میں دولہا دلہن کے گھروالوں کے علاوہ شہری انتظامیہ اور قومی ری ہیبیلیئیشن سینٹر کے منتظمیں نے شرکت کی۔
-
معاشرہصنعتی شریف یونیورسٹی کے طلباء کی شادی کی تقریب
صنعتی شریف یونیورسٹی کے طلباء کی شادی کی تقریب اتوار کی شام (10 نومبر 2024) صنعتی شریف یونیورسٹی میں 100 طالب علم جوڑوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
تصویرترکمن شادی
ترکمنوں میں شادی کی تقریبات کی خاص رسم و رواج اور روایات ہیں جیسے ان کے رنگین کپڑے۔ ایران کے صوبہ گلستان کے ترکمنوں کی شادی کی روایات نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہیں اور اب بھی کچھ تبدیلیوں کیساتھ اپنی اصلیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ترکمنوں کے لیے شادی کی تقریب کی اہمیت کا ایک اہم پہلو اس کا معاشی کردار اور قبیلہ کا وقار ہے۔ ترکمنوں کی پرانی اور پسندیدہ تقریبات میں سے ایک ترکمن ریسلنگ میچز (شالوں کے ساتھ کشتی) کا انعقاد ہے، جو شادی کی تقریب کے اختتام پر ترکمن پہلوانوں کی موجودگی میں کھلے میدان میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کشتی کو ترکمن زبان میں گورش کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مطلب ہے ملاقات۔ ترکمنوں کے لیے یہ ایک ورثہ ہے، جو ترکمن قبیلوں کے درمیان شائستگی اور بہادری کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔
-
تصویرایران ، 110 جوڑوں کی شادی
ایران کے زنجان شہر میں 110 جوڑوں کی رفاہی اداروں اور لوگوں کی مدد سے شادی کرائی گئی۔