بغداد ( ارنا) عراقی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے مغربی عراق کے علاقوں پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خود مختاری کی خلاف ورزی اور بغداد حکومت کی جانب سے عراق میں استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔