دیہات

  • دیہات کی دلفریب زندگی

    تصویردیہات کی دلفریب زندگی

    گاؤں یا دیہات انسان کی اولین تہذیبوں میں سے ہیں اور انسانی معاشروں کی تشکیل میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ دیہات قدیم فارسی لفظ ہے اور اس کا مطلب زمین ہے۔ شہری زندگی کے مقابلے دیہی زندگی کی سب سے اہم خصوصیات اور فوائد میں سے ایک وہ امن ہے جو صرف دیہات میں ہی پایا جا سکتا ہے۔ یہ نرمی قدرتی ماحول، کھلی جگہ اور فطرت سے قریبی تعلق کی وجہ سے ہوتی ہے اور لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملک کی غذائی تحفظ میں گاؤں کا پیداواری کردار بہت اہم ہے۔ زرعی اور مویشیوں کی مصنوعات سے دیہات نہ صرف کمیونٹی کی غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، بلکہ ان مصنوعات کو دوسرے ممالک کو برآمد کر کے قومی معیشت میں بھی مدد کرتے ہیں۔ نیز، دیہات مختلف صنعتوں کے لیے خام مال فراہم کر تے ہیں جو ملک کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دیہات زراعت، مویشی پالنے، دستکاری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کر کے بے روزگاری اور شہروں کی طرف ہجرت کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان عوامل نے دیہات کو ملک کی پائیدار اور متوازن ترقی کے اہم ستونوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

  • سر آغا سید گاؤں کے خوبصورت مناظر

    تصویرسر آغا سید گاؤں کے خوبصورت مناظر

    آغا سید گاؤں ایران کے صوبہ چہار محال و بختیاری کے شہر کوہرنگ کے مرکزی ضلعے چلگرد سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ گاؤں سیڑھیوں کی شکل میں سورج کے رخ پر بنایا گیا ہے۔ ایک کچی سڑک سیاحوں کو اس گاؤں تک لے جاتی ہے۔ یہ سڑک ہر سال موسم کی پہلی برفباری میں کے نتیجے بند ہوجاتی ہے اور موسم بہار آنے تک اس گاؤں کا راستہ ملک کے دیگر شہروں سے سے کٹ جاتا ہے۔

  • ایرانی دیہاتوں کا معیاری انٹرنیٹ سے 83 فیصد کنکشن

    معاشرہایرانی دیہاتوں کا معیاری انٹرنیٹ سے 83 فیصد کنکشن

    تہران، ارنا- تازہ ترین اعداد و شمار اور خبروں کے مطابق، ایران میں 20 سے زیادہ گھرانوں والے تقریباً 83% دیہاتی علاقوں معیاری انٹرنیٹ سے کنکشن ہے۔ نیز 1401 کے شمسی سال کے آخر تک ایران کے تمام دیہات، ملک کے مستحکم اور تیز رفتار مواصلاتی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائیں گے۔