تہران- ارنا- ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نے پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن کو دشمنوں کا کھلونا نہیں بننے دیں گے۔