ترکمان گھوڑے کے فیسٹیول

  • ترکمن گھوڑے

    تصویرترکمن گھوڑے

    ایران گھوڑوں میں خصوصی دلچسپی کے حوالے سے مشہور ہے اور اس سرزمین کی تاریخ میں گھڑ دوڑ اور پولو جیسے کھیلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ شمالی خراسان میں راز، جرگلان، مانہ اور سملقان کے علاقے ترکمن گھوڑوں کی افزائش نسل کے اہم مراکز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان علاقوں میں ہر سال گھڑ دوڑ کے مقابلے اور میلے منعقد کیے جاتے ہیں جن کا مقصد خالص ترکمن گھوڑے کو متعارف کرانا اور انہیں محفوظ کرنا ہے۔ کاریز گاؤں سے تعلق رکھنے والے بصیر یزدانی اور گز گاؤں سے تعلق رکھنے والے نجم الدین یزدانی ترکمن گھوڑوں کی افزائش کے شعبے میں دو سرگرم کاروباری ہیں، جو اپنے خاندان کے تعاون سے اس پیشے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ نہ صرف اس قیمتی نسل کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ وہ آس پاس کے دیہات کے بہت سے مکینوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ترکمن گھوڑوں میں 3 اہم نسلیں شامل ہیں، آخال تکہ، یموت اور چناران۔ ان میں آخال تکہ اپنی منفرد خوبصورتی کی وجہ سے خاص طور پر اہم ہے۔ اس نسل کا مسکن بنیادی طور پر ایران اور ترکمانستان ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ آخال تکہ ترکمن گھوڑوں کی نایاب اور مستند نسلوں میں سے ایک ہے۔

  • ایران کے صوبے خراسان شمالی میں ترکمان گھوڑے کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    تصویرایران کے صوبے خراسان شمالی میں ترکمان گھوڑے کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    بجنورد، ترکمان گھوڑے کے 17 واں قومی فیسٹیول کا جمعہ کے روز صوبے خراسان شمالی کے شہر بجنورد میں200گھوڑوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔ ان مقابلوں کے ریفریز جرمنی، روس اور ایسٹونیا سے متعلق تھے۔

  • ایران میں ترکمان گھوڑے کی خوبصورتی کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    تصویرایران میں ترکمان گھوڑے کی خوبصورتی کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    تہران، ترکمان گھوڑے کی خوبصورتی کے چوتھے قومی فیسٹیول کا انعقاد جمعرات کو 5 صوبوں کے 130 گھوڑوں کی شرکت کے ساتھ ایرانی صوبے خراسان شمالی کے شہر 'راز و جرگلان' میں ہوا۔

  • ایران کے صوبے خراسان شمالی میں ترکمان گھوڑے کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    تصویرایران کے صوبے خراسان شمالی میں ترکمان گھوڑے کے قومی فیسٹیول کے مناظر

    بجنورد، ترکمان گھوڑے کے پہلے قومی فیسٹیول کا جمعہ کے روز صوبے خراسان شمالی کے شہر بجنورد میں 35 گھوڑوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔

  • ایرانی صوبے گلستان میں ترکمان کے اصیل گھوڑے کے 4 ویں فیسٹیول کے مناظر

    تصویرایرانی صوبے گلستان میں ترکمان کے اصیل گھوڑے کے 4 ویں فیسٹیول کے مناظر

    گرگان، ایرانی شمالی صوبےگلستان کے شہر 'علی آباد کتول' میں ترکمان کے اصیل گھوڑے کے 4 ویں فیسٹیول کا 147 گھوڑوں کی شرکت کے ساتھ اور ڈنمارک اور جرمنی کے ریفریز کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا۔