کاشان 7 ہزار سال سے زیادہ پرانا تاریخی شہر ہے جو ایران کے وسطی صحرا میں واقع ہے۔ اس شہر میں قاجار اور زندی ادوار کے بہت سے تاریخی مکانات ہیں۔ ان مکانات کو دیکھ کر سیاح تاریخ کا سفر کرتے ہیں اور اس وقت کے لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ کاشان کے تاریخی مکانات کے ہر حصے کا الگ الگ مقصد اور استعمال ہے اور اس کی اپنی آرائش ہے۔ گھر کا بیرونی حصہ عوامی کاموں اور روزانہ کی آمد و رفت کے لیے جبکہ اندرونی حصہ خاندان کے افراد کی روزمرہ زندگی کے لیے اور شاہ نشین مہمانوں کے لیے مختص ہوتا تھا۔