تہران- ارنا- ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم شام میں امن، استحکام اور ایک وسیع البنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔یہ بات انہوں نے آج تہران میں اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔