اعضاء کا عطیہ
-
سائنس و ٹیکنالوجیاعضاء کی پیوند کاری کے شعبے میں ایران کی برتری / 290 طبی مراکز بین الاقوامی مریضوں کے ٹریٹمنٹ کے لیے لائسنس یافتہ ہیں
تہران (ارنا) ایران کی منسٹری آف ہیلتھ کے سینٹر فارمانیٹرنگ اینڈ اکریڈیشن آف میڈیکل افیئرز اور ہیلتھ ٹورزم سینٹر کے سربراہ نے ایران میں قانونی طریقوں سے مریضوں کے داخلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اعضاء کی پیوند کاری کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سال 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 1121 اعضا عطیہ کیے جا چکے ہیں۔
-
تصویرنرس کی آخری قربانی
ایران کے شہر مشہد سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ نرس مہدی استوار کے اہم اعضاء حرکت قلب بند ہونے، دماغی موت کی حتمی تصدیق اور اہل خانہ کی رضامندی کے بعد ضرورت مند مریضوں کو عطیہ کر دیے گئے۔ فارابی ہسپتال مشہد کے نرس مہدی فارابی کے اعضاء کا عطیہ ایک برین ڈیڈ ڈونر کی جانب سے ایک ہزار چار سو بائیسواں عطیہ ہے، جو مشہد کے منتصریہ اسپتال میں انجام پایا اور درجنوں ضرورت مند مریضوں کو زندگی بخشی۔ اس سال کے آغاز سے مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں 94 گردوں، 72 جگر ، 208 قرنیہ اور 105 جلد کی پیوند کاری کے آپریشن کیے گئے ہيں، جس سے تقریباً 500 مریض زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔