اردبیل
-
تصویرسرین کمبائنڈ ہینگنگ برج کا افتتاح
ایران کے پہلے تین منزلہ ہینگنگ برج کا افتتاح اتوار کی شام (12 اگست 2024) کو سرین، اردبیل میں ایران کے ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے وزیر سید عزت اللہ ضرغامی کی موجودگی میں کیا گیا۔ سرین شہر، جسے جنت کے چشموں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، اردبیل سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہر سال خاص طور پر گرمیوں اور بہار میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔
-
تصویرایران کے اردبیل اورگیلان صوبوں کے دلکش قدرتی مناظر
اردبیل اور گیلان دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی صوبے ہیں اور موسم بہار میں دونوں صوبوں کا حسن اور دلکشی بڑھ جاتی ہے جن سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سیاح ان دونوں صوبوں کا رخ کرتے ہیں۔
-
تصویراردبیل ، نوروز کی خریداری
ایران میں نئے سال کے موقع پر لوگ ضرورت کی چیزيں خریدتے ہيں جس کی وجہ سے بازاروں میں کافی رونق رہتی ہے۔
-
تصویرایران، اردبیل میں ووٹنگ
ایران کے اردبیل شہر میں جمعہ کی صبح سے عوام پولنگ بوتھوں پر پہنچے اور ماہرین کونسل اور پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنے ووٹ ڈالے۔
-
تصویرایران، اردبیل میں برف باری، پورا صوبہ سفید پوش
ایران کے اردبیل صوبے میں ہفتے کے روز شدید برف باری سے پورا صوبہ سفید پوش ہو گیا۔ اندازوں کے مطابق اتوار کو بھی اس صوبے کے مختلف علاقوں میں برف باری ہوگي
-
تصویرایرانی صوبے اردبیل میں روایتی "نئی اوستی" کی تقریب
پانی میں جھاڑو دینا، پانی کاٹنا، پرانے جوتے پانی میں چھوڑنا اور تین بار دریا عبور کرنا ان کاموں میں سے ہیں جو اردبیل کی "نئی اوستی" تقریب میں کیے جاتے ہیں۔
-
معیشتایرانی صنعتوں کی برآمدی مالیت 45 ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی
اردبیل، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے عوامی صنعت کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ اس سال کے 10 مہینوں کے دوران صنعتوں کے شعبے میں ملکی مصنوعات کی برآمدات 45 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔
-
تصویرایرانی شہر اردبیل میں سردیوں کے موسم میں برفباری کے خوبصورت مناظر
ایرانی شہر اردبیل میں آج بروز اتوار کو برفباری شروع ہوئی ہے جس سے شہر کا چہرہ سفید پوش ہوگیا ہے۔
-
تصویر35ویں ایران-آذربائیجان بین الاقوامی سائیکلنگ ٹور کا چوتھے مرحلے کے مناظر
اردبیل، ایران-آذربائیجان انٹرنیشنل بائیسکل ٹور کا چوتھا مرحلہ، جو کہ 197.9 کلومیٹر کے طویل ترین سفر کا ہے، اتوار کو تبریز اور سرعین شہروں کے درمیان منعقد ہوگا۔
-
تصویرایرانی صوبے اردبیل میں معدنی پانی کا چشمہ
اردبیل، یدی بلوک یا 7 چشمہ ایک 7 منہ کا معدنی سپا ہے جس میں مختلف کیمیائی مرکبات ہیں جو مختلف وقفوں سے ابلتے ہیں اور سبلان رینج کی فطرت کے قلب میں بکھرے ہوئے ہیں۔ ان چشموں کا پانی مسلسل بہتا رہتا ہے اور اس کا درجہ حرارت 32 ڈگری ہے اور یہ جلد کی بیماریوں اور جوڑوں کے درد کے علاج میں مفید ہے۔
-
تصویرایرانی صوبے اردبیل کے شہر نیر میں روایتی فوڈ اور کھانے کے فیسٹیول کے انعقاد کے مناظر
اردبیل، روایتی فوڈ اور کھانے کے فیسٹیول کا گزشتہ روز صوبے اردبیل کے شہر نیر کے علاقے بولاغلار میں انعقاد کیا گیا۔
-
تصویرایرانی صوبے اردبیل کے شہر خلخال میں 'ازناو' نامی تقریحی مقام کے مناظر
اردبیل، یہ تفریحی مقام صوبے اردبیل کے شہر خلخال میں واقع ہے جو پانی کے چشمے، سرسبز باغات اور خوبصورت قدرتی مناظر کی وجہ سے اس صوبےکے مخصوص سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے۔
-
تصویرشہر خلخال کے گاؤں مجرہ کے ہرے بھرے کھیتوں کے دلکش اور حسین مناظر
اردبیل، یہ چمنزار شہر خلخال سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جو موسم بہار کی بارشوں کی وجہ سے پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ سرسبز ہے۔ شہر خلخال صوبے اردبیل کے جنوب میں واقع ہے اور اس صوبے کا مرکز خلخال کا خوبصورت اور حسین شہر ہے۔ یہ شہر 12000 سال پرانا ہے اور اردبیل کے بعد اس صوبے کے سب سے بڑے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ شہر اپنے مختلف سیاحتی اور تفریحی مقامات کی وجہ سے بہت غیر ملکی سیاحوں کی منزل بن گیا ہے۔
-
تصویرامام زادہ عبداللہ کلور کا مقبرہ کے دلکش مناظر
اردبیل، امام زادہ عبداللہ کلور کا مقبرہ اردبیل کے شہر کلور میں واقع ہے جو اپنی مذہبی اور قدرتی سیاحتی صلاحیتوں اور پرکشش مقامات کے ساتھ صوبہ اردبیل کے مخصوص سیاحتی علاقوں میں سے ایک ہے۔
-
تصویرموسم بہار میں صوبے اردبیل کے علاقے نمین میں 'فندقلو' نامی تفریحی اور سیاحتی مقام کے دلکش مناظر
اردبیل، یہ تفریح مقام شہراردبیل سے 30 کلومیٹر اور شہر نمین سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور سیاحوں کے لیے ایک دلکش اور منفرد منزل ہے۔ ہیزلنٹ کے درختوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے یہ علاقہ ہیزلنٹ جنگل 'فندقلو' کے نام سے جانا جاتا ہے۔