آبادان

  • آبادان کا " خانہ بنزین"  میوزیم

    تصویرآبادان کا " خانہ بنزین" میوزیم

    ایران کے جنوبی شہر آبادان میں ایندھن کی تقسیم کا پہلا مرکز 1927 میں قائم ہوا جہاں پہلے مٹی کا تیل فروخت ہوتا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موٹر کاریں آنے کے بعد یہی مرکز پیٹرول پمپ میں تبدیل ہوگیا۔ اس میوزیم میں آبادان میں 1927 کے بعد سے پیٹرولیم ایندھن کی تقسیم میں استعمال ہونے والے آلات ووسائل رکھے گئے ہیں۔ اس میوزیم کی تعمیر جنوری 2016 میں شروع ہوئی اور17 فروری 2017 کواس کا افتتاح کیا گیا۔

  • آبادان کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ

    تصویرآبادان کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ

    آبادان کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ، ایران کا ایک ایسا بجلی گھر ہے جس کی صلاحیت 815 میگاواٹ ہے اور یہ آبادان – ماہ شہر روڈ پر واقع ہے۔ یہ بجلی گھر قدرتی گیس سے چلتا ہے اور اس کا متبادل ایندھن ڈیزل ہے۔