ایران کے شہر تبریز سے 35 اور 40 کلومیٹر شمال مغرب میں ہوہانس مقدس اور سینٹ ہریسپسیمہ کے گرجا گھر واقع ہیں۔ ہوہانس مقدس کا گرجا گھر جس کو سئو ہرئول گرجا گھر بھی کہا جاتا ہے، سئوہرؤل نامی ایک گاؤں کے قریب پہاڑی پر اورسینٹ ہریسپیمہ گرجا گھر مئو جئومبار نامی گاؤں میں واقع ہے اور اسی مناسبت سے اس کو مئوجئومبار گرجا گھر بھی کہا جاتا ہے۔ ہوہانس مقدس کا گرجا گھر 1840 عیسوی ميں، پانچویں اور چھٹی صدی عیسوی کے گرجا گھروں کے کھنڈرات پر روس، فرانس اور آذربائیجان کے ماہر معماروں کے تعاون سے تعمیر کیا گیا اور پریسپیمہ گرجاگھر یا مئو جئو مبار گرجا گھر کی تاریخ تعمیر معلوم نہیں ہے لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ گرجا گھرتیرھویں اور چودھویں صدی عیسویں ميں ایل خانیوں کے دور میں بنایا گیا ہے۔

4 اپریل، 2025، 4:55 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .