گرگیعان یا قرقیعان ایک مخصوص رسم ہے جو خلیج فارس کے ساحلی ملکوں میں ہر سال پندرہ رمضان المبارک کو منعقد ہوتی ہے۔ خلیج فارس کے ہر ملک میں اس رسم کا اپنا مخصوص نام ہے لیکن سبھی ملکوں میں اس رسم کی ماہیت اور اس کے طرز ادائيگی میں کافی مشابہت پائی جاتی ہے۔ ایران کے صوبہ خوزستان میں اس کو گرگیعان یا قرقیعان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس دن بچے اور نوخیز نوجوان لڑکیاں اور لڑکے دو پتھر کے ٹکڑے ہاتھوں میں لئے، گلی کوچوں میں جاتے ہیں اور پتھر کے دونوں ٹکڑوں کو بجاتے ہوئے اس دن کے مخصوص اشعار پڑھتے ہیں اور لوگوں کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں۔ لوگوں گھروں سے نکلتے ہیں اور ان بچوں کے تھیلے، مٹھائیوں اور چاکلیٹ وغیرہ سے بھر دیتے ہیں۔

15 مارچ، 2025، 11:19 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .