نقل مکانی کرنے والے پرندے پانی اور متعلقہ رہائش گاہوں پر انحصار کرتے ہیں۔ جھیلیں، ندیاں، تالاب، گیلی اور ساحلی زمینیں، میدانی اور صحرائی علاقے طویل ہجرت کے دوران خوراک، گھونسلے بنانے اور تازہ دم ہونے کے لیے ضروری ہیں۔ تاہم کرہ ارض کے آبی وسائل اچھی حالت میں نہیں ہیں اور اس کے نتیجے میں نہ صرف ہجرت کرنے والے پرندوں کی بلکہ مقامی پرندوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مہاجر پرندوں اور ان کے رہائش گاہوں کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے مئی اور اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں ورلڈ مائیگریٹری برڈ ڈے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال، 11 مئی اور 21 اکتوبر بین الاقوامی مہاجر پرندوں کے دن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایران ہر سال ہزاروں مہاجر پرندوں کی میزبانی کرتا ہے۔

13 اکتوبر، 2024، 4:29 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .