اسلامی جمہوریہ ایران میں اب تک صدارتی عہدے کی توثیق اور حلف برداری کی 13 تقریبات منعقد ہوچکی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں صدر جمہوریہ کی تقریب حلف برداری پارلیمنٹ میں منعقد ہوتی ہے جس میں علیہ کے سربراہ اور آئين کی نگران کونسل کے اراکین بھی شریک ہوتے ہیں۔ صدر جمہوریہ آئين کی دفعہ 121 کے مطابق صدر جمہوریہ اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پوری استعداد اور صلاحیتوں سے کام لے گا اور آخرمیں حلف نامے پر دستخط بھی کرتا ہے۔ اب تک اسلامی جمہوریہ ایران میں آٹھ صدور، ابوالحسن بنی صدر، شہید محمدعلی رجائی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی، حجت الاسلام سید محمد خاتمی، محمود احمدی نژاد، حجت الاسلام حسن روحانی، اور شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عہدہ صدارت کا حلف اٹھاچکے ہیں اور نویں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کل بروز مںگل 30 جولائی کو ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں منعقد ہوگی۔

29 جولائی، 2024، 7:07 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .