تہران (ارنا) افغانستان کی نگران حکومت کے مشیر اقتصادیات ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغانستان کا ایک اعلیٰ اقتصادی اور تجارتی وفد 4 نومبر بروز ہفتہ ایران کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچا ہے۔

ارنا کے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق طالبان کے 30 عہدیداروں پر مشتمل یہ وفد دو طرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر اور ریلوے کے حوالے سے ایرانی حکام سے مشاورت کرے گا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ وفد تہران کے علاوہ ایران کے بعض دیگر صوبوں کا بھی سفر کرے گا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے مائیکرو اکنامک منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

5 نومبر، 2023، 6:10 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .