مشہد، میدان کربلا کے نوعمر نوجوان حضرت قاسم ابن الحسن (ع) کی یاد میں جمعرات کے روز شہر مشہد مقدس میں امام رضا (ع) کے روضے میں "احلی من العسل" ماتم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جب حضرت سیّد الشہداء نے شب عاشور تمام شہداء کے نام اور جنت میں ان کے مقام کے بارے میں بیان فرمانا شروع کیا اور محضر نامہ کو کھولا اور فرمایا کہ کل صبح زین العابدین کے علاوہ سب شہید ہوں گے قاسم بن حسن نے اس خوف سے کہ وہ کم سن ہیں کہیں شہداء کی فہرست میں ان کا نام نہ ہو عرض کی چچا جان کیا میرا نام بھی شہداء میں ہے؟ حضرت نے قاسم کو اپنے قریب بلایا، ان کے سر پر دست شفقت پھیرا اور فرمایا: برادر زادے ! تمہاری نظر میں موت کیسی ہے؟ جناب قاسم نے جواب دیا: "احلی من العسل" چچا موت میرے لئے شہد سے زیادہ شیرین ہے۔

4 اگست، 2022، 4:49 PM

متعلقہ خبریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .