اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کی وطن واپسی کے تاریخ ساز دن کے موقع پر ایران میں اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز آج اتوارکی صبح اس تاریخی لمحے سے ہوا جس لمحے ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) ایران کی سرزمین پر واپس تشریف لائے۔ 12 بہمن سنہ 1357 ہجری شمسی مطابق 1 فروری سنہ 1979 کو14 سال کی جلا وطنی کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایران کی سرزمین پر قدم رکھا۔ واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 42 سال قبل آج ہی کے دن تقریبا چودہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کے اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ شاید ہی تاریخ کے کسی دور میں عوام نے کسی محبوب رہنما کا اس طرح استقبال کیا ہو۔ امام خمینی (رح) نے تہران کے مہرآباد ایئر رپورٹ پر مختصر تقریر میں قوم کا شکریہ ادا کیا اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے قبرستان بہشت زہرا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ میں اس قوم کے تعاون اور حمایت سے حکومت قائم کروں گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha