ایرانی ہوا بازی کی تنظیم نے پیر کے روز اعلان کردیا کہ یوکرائن ایئر لائنز سے تعلق رکھنے والے بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل فرانسیسی سول ایوی ایشن ایئر سیفٹی اتھارٹی میں آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوگیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =