اسلامی جمہوریہ ایران میں تیار کیے جانے والے چکاوک نامی تین الٹرالائٹ جاسوسی اور تربیتی طیاروں کو آج بروز منگل میں منعقدہ ایک تقریب میں ایرانی بحریہ میں شامل کردیا گیا اس تقریب میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ سنگل انجن کے حامل ان طیاروں میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں جاسوسی اور تربیت دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے. یہ طیارے 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے، 14ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں/ فوٹو بشکریہ نادر ناصری

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =