اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع دفاع مقدس میوزیم میں 39 ویں ہفتہ دفاع مقدس کی سالگره مناسب سے "گدھ کا شکار" کے عنوان کے تحت ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید جنگی ساز و سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کیجانب سے مارگرایے جانے والے دشمن کے ڈرون کے ملبوں کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ میجر جنرل "حسین سلامی" اس نمائش کے خصوصی مہمان تھے۔
آپ کا تبصرہ