چہل ستون محل ایران کے جنوب مغربی صوبے اصفہان میں واقع ہے۔ چہل ستون کا مطلب ہے چالیس ستونوں والا محل جو شاہ عباس دوم نے اسے تعمیر کروایا تھا۔محل کے سامنے ایک طویل تالاب ہے اور چاروں طرف باغات ہیں،محل کی بڑی عمارت لکڑی کے بیس ستونوں پر کھڑی ہے۔ ستونوں کا عکس تالاب میں پڑتا ہے تو وہ چالیس نظر آتے ہیں اس لیے یہ چہل ستون محل کے نام سے یاد کیاجاتاہے۔
آپ کا تبصرہ