ایران کے شہر بم کا تاریخی قلعہ جو "ارگ بم" کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے، 2لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ مٹی اور اینٹ سے بننے والا یہ قلعہ عالمی ثقافتی ادارہ یونسکو کے ورثے میں رجسٹرڈ بھی ہو چکا ہے۔ بم کا قلعہ تقریبا 2500 سال پرانا ہے اور اس کے ارد گرد بننے والے خندقوں سے دشمن سے محفوظ رہنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ 1382 شمسی میں اس شہر میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے یہ قلعہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور اس کے بعد سے اس کی از سر نو تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں یونسکو کے رکن ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ اس کی از سر نو تعمیر کا کام 2020 تک مکمل ہو جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =