تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم 'محمدنواز شریف' نے پیر کے روز نامور ایرانی شخصیت اور سابق صدر مرحوم 'آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی' کے انتقال پر ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

وزيراعظم نواز شريف نے اپنے تعزيتي پيغام ميں مزيد کہا کہ پاکستاني قوم اور حکومت کي جانب سے مرحوم آيت اللہ رفسنجاني کے انتقال پر ان کے خاندان سميت برادر ملک اسلامي جمہوريہ ايران سے اظہار تعزيتي اور يکجہتي کرتے ہيں.



انہوں نے کہا کہ آيت اللہ رفسنجاني مصالحتي امن کوششوں کے حوالے سے باثر شخصيت تھے جن کي خدمات کو قومي اور بين الاقوامي سطح پر ہميشہ سراہا گيا ہے.



نواز شريف نے بتايا کہ ايک مفکر و حقيقت پسند شخصيت کي حيثيت سے مرحوم آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني کے اپنے ملک کے لئے اصلاحاتي ايجنڈے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات مسلم دنيا کے اتحاد کے لئے بھي مثالي ہيں.



وزيراعظم پاکستان نے اپنے تعزيتي پيغام ميں مرحوم آيت اللہ رفسنجاني کے درجات کي بلندي اور لواحقين کے صبر جميل کے لئے دعا کي.



يہ بات قابل ذکر کہے کہ آيت اللہ رفسنجاني کے دور صدارت ميں ايران اور پاکستان کے درميان مثالي تعلقات رہے. پاکستان کے موجودہ وزيراعظم نواز شريف اور مرحوم آيت اللہ رفسنجاني کے درميان آخري ملاقات مئي 2014 کو تہران ميں ہوئي تھي.



274**