-
عالم اسلامیمن نے بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام کو ڈرون اور میزائلوں سے کامیاب نشانہ بنایا
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے منگل کی شام اعلان کیا کہ ملک کے فضائی اور میزائل یونٹوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام کو 2 کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔
-
دنیااٹلانٹک کونسل کا امریکہ کے خلاف موجودہ سب سے بڑے خطرے کا اعلان
تہران (ارنا) اٹلانٹک کونسل کے ماہر جان ہربسٹ نے روس، ایران، چین اور بعض دیگر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
-
دنیاغزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 5,331 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں، صیہونی حکومت کا اعتراف
تہران (ارنا) اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 5,331 صیہونی اہلکار اور فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔
-
عالم اسلاملبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: لبنان کی خودمختاری پر ضرب لگانے والا کوئی حل قابل قبول نہیں
تہران (ارنا) لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے لبنان کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے جنگ بندی کے لیے کسی بھی حل کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جنگ کو روکا جائے اور بلا کم و کاست قرارداد 1701 کو نافذ کیا جائے۔
-
معیشتشمالی خراسان کے کھیتوں میں زعفران کی فصل کی کٹائی
شمالی خراسان کے علاقے فاروج میں زعفران کی کٹائی ہر سال ستمبر کے آخر سے شروع ہوتی ہے اور ایک ماہ تک جاری رہتی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال شمالی خراسان میں تقریباً پانچ ہزار ہیکٹر کھیتوں سے 29 ٹن زعفران کی فصل کاشت کی جائے گی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ٪10 زیادہ ہے۔ شمالی خراسان کے 8 علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جاتی ہے جن میں فاروج پہلے نمبر پر ہے۔ مناسب موسمی حالات، پانی کی کم ضرورت، مناسب کارکردگی اور معاشی آمدنی، زعفران کے کاشتکاروں کے لیے اس صوبے میں برآمدی مصنوعات کے لیے اہم عوامل ہیں۔ ایران دنیا کی ٪90 زعفران کی پیداوار کے ساتھ سب سے زیادہ زعفران پیدا کرنے والے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔
-
سیاستلبنان میں ایرانی سفیر کی لبنان واپس جانے سے قبل وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران (ارنا) لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی نے لبنان جانے سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔پیجر دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد انکی یہ پہلی سرکاری ملاقات تھی۔
-
علامہ محمد اقبال کی یاد میں تقریب کا اہتمام،
پاکستانتہران میں پاکستان کے سفیر: رہبر انقلاب اسلامی کا علامہ اقبال کے اشعار کو اہمیت دینا قابل فخر ہے
تہران - ارنا- ایران میں پاکستان کے سفیر نے تہران یونیورسٹی میں یوم اقبال کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نہ صرف علامہ اقبال کے اشعار کو بہت اہمیت دیتے ہیں بلکہ انہوں نے علامہ اقبال کے 2000 اشعار بھی حفظ کیے ہوئے ہیں۔
-
پاکستانپاکستان کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی صریح مخالفت
تہران (ارنا) پاکستان نے غزہ میں جنگ روکنے اور بین الاقوامی امن کو لاحق خطرات کا جواب دینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نااہلی کو مورد الزام ٹھہرایتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی نااہلی اس کے مستقل ارکان میں اضافے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتی اور ساتھ ہی اسلام آباد نے اس کونسل میں منصفانہ اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔
-
دنیانیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل کے بعد مقبوضہ علاقوں سے صیہونیوں کی ہجرت میں 42 فیصد اضافہ
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے شائع کردہ اعدادوشمار، 2022 کے اواخر میں بنجمن نیتن یاہو کی موجودہ کابینہ کی تشکیل کے بعد مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے والے صیہونیوں کی تعداد میں ٪42 اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
-
سیاستایرانی نائب صدر کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت
تہران (ارنا) ایران کے نائب صدر نے سعودی ولی عہد سے بات چیت میں کہا کہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے پائیدار مستقبل کی ضامن ہیں۔
-
سیاستعلاقائی کشیدگی کی روک تھام اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور شام کا اتفاق
تہران - ارنا- آستانہ میں شام کے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر کی ملاقات میں دونوں فریقوں نے جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے اور پورے خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے پر اتفاق کیا۔
-
دنیاغزہ پٹی میں 4 صیہونی فوجی ہلاک
تہران - ارنا - صیہونی فوج نے شمالی غزہ پٹی میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
-
سیاستایرانی نائب صدر: غزہ اور لبنان میں منصفانہ جنگ بندی ہونی چاہیے
تہران (ارنا) ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام تشویشناک صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں، انہیں ترجیحی بنیادوں پہ انسانی امداد فراہم کی جائے اور منصفانہ جنگ بندی قائم کی جائے۔
-
دنیابیت المقدس کے قریب صیہونی مخالف آپریشن، 2 صہیونی فوجی زخمی
تہران (ارنا) خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں بیت لحم کے قریب ایک فوجی چوکی پر صیہونی مخالف کارروائی کی اطلاع دی ہے۔
-
عالم اسلامریاض اجلاس کا اختتامی بیان؛ مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر تاکید اور ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے بارے میں انتباہ
تہران (IRNA) ریاض میں عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے شرکاء نے مسئلہ فلسطین کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے، اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی قوم کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔