-
عالم اسلامبحیرہ احمر میں یمن کی تین فوجی کارروائیاں
تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکا کے دو جنگی جہازوں سمیت تین بحری جہازوں پر یمنی افواج کے حملے کی خبردی ہے
-
سیاستباقری: غاصب صیہونی حکومت کی مزید جارحیتوں کو روکنے کا واحد راستہ ایران کی جانب سے اپنے حق دفاع سے کام لینا ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے جدہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کی جانب سے مناسب اقدام نہ کئے جانے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اپنے دفاع کے قانونی حق سے کام لے
-
عالم اسلامسیکریٹری جنرل او آئی سی: اسرائیل نے ایران کے قومی اقتدار کی خلاف ورزی کی ہے
تہران – ارنا – اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس اقدام سے ایران کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے
-
عالم اسلامانصاراللہ : یحیی السنوار کا انتخاب صیہونی دشمن پر ایک کاری وار ہے
تہران – ارنا – انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل نے یحیی السنوار کے انتخاب پر حماس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب صیہونی دشمن پر ایک کاری وار ہے
-
سیاستمغرب والے صیہونیوں کی حمایت بند کردیں: فرانسیسی ہم منصب کے ٹیلیفون کے جواب میں صدر ایران کی تاکید
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ٹیلیفون کے جواب میں صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کا مناسب جواب دینے کا ایران کا حق محفوظ رہنے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر مغرب والے علاقے میں بدامنی کی روک تھام چاہتے ہیں تو صیہونیوں کی حمایت فوری طور پر بند کردیں
-
دنیا روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری کے دورہ تہران سے امریکی تھنک ٹینک کی وحشت
تہران – ارنا – امریکی تھنک ٹینک ڈیفنس اف ڈیموکریسی فاؤنڈیشن نے روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری کے دورہ تہران پر تشویش کا اظہار کیا ہے
-
پاکستاناربعین حسینی میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کے سفر عراق میں سہولتوں کا اعلان
اسلام آباد – ارنا – اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کے سفر کے بارے میں عراق اور پاکستان کے حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستانی زائرین اربعین کا کوٹہ بڑھا دیا گيا ہے
-
عالم اسلام فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ جنسی تشدد کا انکشاف
تہران – ارنا- جنوبی مقبوضہ فلسطین کے ایک قیدخانے کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے اس بات کی تصدیق ہوگئ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی قیدیوں کو غیرانسانی اور وحشیانہ ایذائيں دی ہیں اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے
-
سیاستاسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قائم مقام وزیر خارجہ کے سفارتی مذاکرات اور رابطوں کی رپورٹ
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد آسٹریا، شام، مصر، مالٹا، سوئزرلینڈ، اور برطانیہ سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی اقتدار اعلی، نیشنل سیکورٹی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے قانونی حق پر زور دیا ہے
-
دفاع صیہونی حکومت کو بہت جلد اس کی دہشت گردانہ جارحیت کا محکم جواب ملے گا: ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف کا اعلان
بندر عباس – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ صیہونی حکومت کو بہت جلد محکم جواب ملے گا۔
-
دنیاناوابستہ تحریک نے ایران کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کی ہے
نیویارک – ارنا – ناوابستہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اسرائیلی حکومت کا اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ تحریک اس کی سخت مذمت کرتی
-
سیاستباقری: صیہونی حکومت کو محکم جواب دیں گے
تہران – ارنا – قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت علاقے میں بے ثباتی کی اصل وجہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کی جارحیت کا محکم جواب دے کر، علاقے میں بدامنی اور بے ثباتی کے عامل کا مقابلہ کرے گا
-
سیاستقائم مقام وزير خارجہ جدہ روانہ ہوگئے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ ہوگئے
-
سیاستایران ای سی او کی ترقی و پیشرفت میں تعاون کے لئے تیار ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی ترقی و پیشرفت میں ہر طرح کے تعاون کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے