رہبر انقلاب اسلامی کے حکم نامہ کا متن:
میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی
منحوس صیہونی حکومت کے ہاتھوں لیفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری کی باعث فخر اور سرفرازانہ شہادت کے پیش نظر، اور آپ کی شائستہ خدمات اور قیمتی تجربوں کے پیش نظر، آپ کو مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سونپتا ہوں۔
الہی امداد سے امید اور وابستگی کے ساتھ، آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ مسلح افواج اور بسیج رضاکار فورس کی دفاعی اور سیکورٹی صلاحیتوں اور تیاری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو درپیش ہر طرح اور ہر سطح کے خطروں کو جواب دینے کی صلاحیت کو یقینی بنائیں۔
اللہ تعالی سے عید سعید غدیر خم کے موقع پر مخلص اور خدمت گزار شہید محمد باقری کے لیے اولیائے الہی بالخصوص مولی الموحدین امام امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ ہمنشینی اور بلند درجات کی دعا ہے۔
اللہ تعالی سے آپ سب کی توفیقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔
سید علی خامنہ ای 23 خرداد 1404 ہجری شمسی، 13 جون 2025
آپ کا تبصرہ