15 مئی، 2025، 1:12 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85833712
T T
0 Persons

لیبلز

 لیبیا میں بدامنی پر ایران کی تشویش

15 مئی، 2025، 1:12 PM
News ID: 85833712
 لیبیا میں بدامنی پر ایران کی تشویش

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے لبیا  کے دارالحکومت طرابلس کے اطراف میں  فوجی جھڑپیں جاری رہنے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے، جنگ وخونریزی فوری طور پر بند کرنے کی اپیل  کی ہے

 ارنا کے مطابق ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے لیبیا کے دارالحکومت کے اطراف  میں بدامنی اور فوجی جھڑپوں کو تشویشناک بتایا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 اسماعیل بقائی نے لیبیا کی خانہ جنگی میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 انھوں نے لیبیا میں امن و امان کی بحالی کو جھڑپوں میں ملوث سبھی گروہوں اور فریقوں  کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔

ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے  لیبیا میں جاری لڑائی میں شامل سبھی فریقوں سے اپیل کی ہے کہ  ملک کے عوام کے بڑے مفادات اور مصلحتوں کی بنیاد پر تنازعے کے حل کے لئے گفتگو کا راستہ اختیار کریں اور اپنے ملک میں بیرونی تخریبی مداخلتوں کی اجازت نہ دیں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .