15 مئی، 2025، 10:07 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85833489
T T
0 Persons

لیبلز

ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کش حکومت ہے

تہران – ارنا – ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیزنے اسرائیلی  حکومت کو نسل کش قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی روابط نہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  ارنا کے مطابق – ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نسل کش حکومت ہے اور ہمیں حاصل ہے کہ ایسی حکومت سے تجارتی رابطہ نہ رکھیں

 ہسپانوی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ میں اسپین کے سفیر کو طلب کرلیا گیا۔

 ارنا  کے مطابق اس سے پہلے امسٹرڈم کی میئر فمکے ہالسما نے ہالینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام، عام شہریوں کو بھوک میں مبتلا رکھنے اور وسیع تخریبکاری کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے ۔

انھوں نے کہا تھا کہ یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہئے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .