5 مئی، 2025، 10:39 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85823347
T T
0 Persons

لیبلز

یمنی فوج نے اسرائیل کے مکمل فضائی محاصرے کی خبر دی ہے

 تہران – ارنا – یمنی فوج نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیاں بڑھ جانے کے جواب میں اسرائیلی حکومت کے مکمل فضائی محاصرے کی خبر دیتے ہوئے،  سبھی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں روک دیں

 ارنا نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے  خلاف یہ اقدام غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بڑھ جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صیہونی حکومت کے ہوائی اڈوں پر مسلسل حملے کرکے یہ محاصرہ کیا ہے اور اللد ہوائی اڈے پر جو اسرائيل میں بین گورین ایئر پورٹ کہا جاتا ہے، حملے جاری رہیں گے۔  

 یمنی فوج نے سبھی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ اس بیان کو سنجیدگی سے لیں اور بیان جاری ہونے کے بعد سے اپنے طیاروں اور مسافرین کی سلامتی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی حکومت کے زیر انتظام ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .