ایران کے دفاعی اصول میں ایٹمی ہتھیار کی گنجائش نہیں: ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری

تہران/ ارنا- ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان نے برکس سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی گنجائش نہیں ہے۔

برازیل میں برکس تنظیم کے سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر احمدیان نے کہا کہ اس تنظیم اور اس کے ارکان کے خلاف بعض ممالک کی دھونس دھمکیوں کی وجہ، معیشت، سیاست اور ثقافت کے شعبوں میں اس تنظیم کی بڑی صلاحیتیں اور گنجائشیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برکس رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی، مالی لین دین کے خصوصی اور محفوظ سسٹم کی تشکیل پر زور دیتا دیتا ہے تا کہ باہمی تجارت کو فروغ  اور معاشی خودکفالت حاصل ہوسکے۔

علی اکبر احمدیان نے اس موقع پر فلسطین کے معاملے کو اٹھایا اور کہا کہ اس وقت دھمکیوں کی بنیاد پر قیام امن اور جبری سفارتکاری کو مسلط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں حالانکہ حقیقی امن، انصاف اور مسلمہ حقوق کو باضابطہ تسلیم کرنے کے ذریعے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بتایا کہ ایران کے دفاعی اصول میں ایٹمی ہتھیار کی گنجائش نہیں ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت بین الاقوامی معائنہ کار مراکز کی رپورٹیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .