صدام کو کیمیکل ہتھیار دینے والوں کو رسوا کریں گے: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے قانون کے نفاذ کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ عراق کے سابق آمر صدام کو کیمیائی ہتھیار اور اس کی پیداوار اور توسیع کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ممالک کو رسوا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا میں لکھا کہ 29 اپریل کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے قانون کے نفاذ کی سالگرہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ دن کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے سامنے عالمی اتحاد اور صدام کے ہاتھوں ایران کے عام شہریوں اور فوجیوں کے خلاف ان ہتھیاروں کے استعمال جیسے مجرمانہ اقدامات کے نہ دوہرائے جانے پر زور دینے کا دن ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ انصاف اسی وقت ہوگا جب حقیقت کا انکشاف ہوسکے؛ اور ضرورت اس بات کی ہے کہ صدام کو کیمیائی ہتھیار بنانے اور اسے توسیع دینے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو رسوا کیا جائے۔

اسماعیل بقائی نے زور دیکر کہا کہ حقیقت کو منظر عام پر لانا اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہوچکا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ جرمنی کو چاہیے کہ صدام کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے میں اپنے کردار کے بارے میں وضاحت پیش کرے تا کہ حقیقت حقیقی معنوں میں سب پر ظاہر ہوجائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .