اتوار کے روز، تیسرے ایران-افریقہ اقتصادی تعاون کے سربراہی اجلاس کے موقع پر، زمبابوے کے نائب صدر کانسٹنانٹین چیونگا کے ساتھ ملاقات میں، صدر ایران مسعود پزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا جو باہمی احترام اور مشترکہ خیالات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوستانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک موزوں پلیٹ فارم ہیں۔
ملاقات میں صدر ایران نے صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اور حتی غیر اسلامی ممالک کو اس حکومت کے تباہ کن اقدامات کے تسلسل کو روکنے اور بین الاقوامی قانون کے دائرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد اور ہم آہنگی سے جارحین کو ان کے جرائم روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
فریقین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے احترام کے لیے بین الاقوامی اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے غاصب ممالک کی حمایت کی مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ