چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ سید عباس عراقچی، چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 22 اپریل کو بیجنگ کا دورہ کریں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور بیجنگ اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی ہمآہنگی، سیاسی اعتماد اور تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے اس دورے کو سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں چین کی سفارت کاری میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے لیے وسیع تر کوششوں کے لیے اہم ہے ۔
چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان توانائی، تجارت اور علاقائی امن و امان کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے میں یہ دورہ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ