نیشنل آرمی ڈے کے موقع پر تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بریگيڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ آج ہم اسٹریٹجک، آپریشنل اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کی تیاری میں خود کفیل ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج، ہماری مسلح افواج اور خاص طور سے بری فوج خود کفالت کی اس سطح پر پہنچ چکی ہیں جو کسی بھی مرحلے اور پیمانے پر ہر طرح خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "آج، بری فوج ریموٹ کنٹرول، پن پوائنٹ،اسمارٹ اور نیٹ ورک ابیل ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے اور کسی بھی دشمن کو دور سے ہی الجھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے یہ تمام صلاحیتیں اور طاقت اندرون ملک پائی جانے والی توانائیوں اور گنجائشوں کو استمعال کرتے ہوئے حاصل کی ہیں اور بیرونی دنیا سے کوئی مدد نہیں لي گئی۔
آپ کا تبصرہ