وزیر خارجہ عراقچی کی ماسکو میں روس کے صدر سے ملاقات+ ویڈیو کلپ

ماسکو/ ارنا- روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے صدارتی محل میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔

کریملن کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ سید عباس عراقچی دو روزہ دورہ ماسکو کے سلسلے میں جمعرات کے روز روس پہنچ چکے ہیں۔ یہ دورہ ان کے روسی ہم منصب کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے سب سے پہلے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

وزیر خارجہ عراقچی کی ماسکو میں روس کے صدر سے ملاقات+ ویڈیو کلپ

اس ملاقات کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور روس کے صدر کے خصوصی اسسٹنٹ یوری اوشاکوف بھی موجود تھے جبکہ وزیر خارجہ عراقچی کے ہمراہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اس اعلی سطحی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

اس ملاقات اور گفتگو سے قبل کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ رہبر انقلاب اسلامی ایران کا پیغام بھی ولادیمیر پوتین کے حوالے کریں گے۔

وزیر خارجہ عراقچی نے اس پیغام کے بارے میں بتایا تھا کہ اس میں بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ معاملات کی جانب اشارہ ہوا ہے۔

اس سے قبل  ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بھی بتایا تھا کہ وزیر خارجہ عراقچی روس کی قیادت سے مذکورہ معاملات کے علاوہ ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ عراقچی کی ماسکو میں روس کے صدر سے ملاقات+ ویڈیو کلپ

وزیر خارجہ عراقچی کی ماسکو میں روس کے صدر سے ملاقات+ ویڈیو کلپ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .