وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر انجام پارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور مشاورتی میکنیزم کا حصہ ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ ماسکو میں اپنے قیام کے دوران اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خيال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ روسی صدر کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا تحریر پیغام بھی پہنچائيں گے۔
آپ کا تبصرہ