ایران اور یوریشین ممالک کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر عملدرامد کا آغاز 14 اپریل سے

بوشہر/ ارنا- نائب وزیر تجارت نے جو ایران کے تجارتی ترقی کے ادارے کے سربراہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں، بتایا ہے کہ 14 اپریل کو ایران اور یوریشین تنظیم کے رکن ممالک کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر عملدرامد شروع ہوجائے گا۔

نائـب وزیر تجارت محمد علی دہقان نے بتایا کہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے اس معاہدے کو منظور کرنے کے بعد اس پر عملدرامد کے لیے اسے کابینہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ایران اور یوریشین تنظیم کے رکن ممالک کے مابین کسٹم ٹیرف صفر ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے ذیل میں علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور پیداواری اور صنعتی مراکز کی کارکردگی میں قابل ذکر ترقی حاصل ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ روس، قزاقستان، آرمینیا، کرغیزستان اور بیلاروس یوریشین تنظیم کے مستقل رکن جبکہ ایران، کیوبا، مالڈووا اور ازبکستان مبصر ارکان ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .