نائب صدر نے اس موقع پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ، علاقائی یونینوں اور عالمی اتحادوں میں ایران کی شمولیت کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان اور دیگر اعلی عہدے داروں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہمسایہ ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے اور خلیج فارس سمیت تمام ہمسایہ ممالک ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرچکے ہیں۔
نائب صدر عارف نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو اس بات پر یقین ہے کہ علاقائی سلامتی اور استحکام اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ روابط سے وابستہ ہے۔
انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بتایا کہ یہ بالواسطہ مذاکرات منطقی سلسلے کے تحت آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات اور تعاون کا راستہ کھلا رکھا تھا اور فریق مقابل کو بھی جان لینا چاہیے کہ اسے پابندی اور دھونس دھمکی کی پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ