سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی: دشمن کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ایران کے میزائلوں نے درست نشانہ کیسے لگایا

تہران (ارنا) سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اپنے تمام تر دعووں کے باوجود عملی طور پر بے بس ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ ہمارے میزائل اتنے درست طریقے سے اپنے اہداف کو کیوں نشانہ بناتے ہیں۔ قاآنی نے کہا کہ یہی ہماری طاقت ہے۔

سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی  نے IRGC قدس فورس کے کمانڈر شہید حسین امان اللہی کی پہلی برسی کے موقع پر کہا کہ ڈیڑھ سال کی وسیع جنگ کے بعد بھی مزاحمتی محاذ مضبوط ہے، جس نے کم سے کم وسائل کے ساتھ دشمن کے جدید آلات کا مقابلہ کیا۔ غزہ 14 سال کے محاصرے کے بعد بھی پائیدارہے اور یہ عوام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزاحمتی محاذ کی منفرد خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزاحمت کی خصوصیت یہ ہے کہ جو اس سے لڑتا ہے وہ اسے مضبوط بناتا ہے۔

جنرل قاآنی نے مزاحمت کی پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں یمنی نوجوان کے ہتھیار صیہونی فوجی ہتھیاروں کے سامنے کچھ بھی نہیں تھے، لیکن ایک سال کے اندر انہوں نے اپنے میزائلوں کی رینج کو 600 سے 700 کلومیٹر تک بڑھا دی،  یہ ترقی دنیا میں کہیں بھی بے مثال ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .